اسلام آباد (خبر نگار) وفاقی دارالحکومت میں وکلاء کمپلیکس کی تعمیر کاکام شروع کر دیا گیا۔ عدالتی احکامات کے بعد سی ڈی اے متحرک ہو گیا اور گذشتہ روز منصوبہ پر باقاعدہ کام کاآغاز کر دیا گیا۔ اس موقع پر اسلام آباد بار کونسل کے ممبر عادل عزیز قاضی ، اسلام آباد ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سیکرٹری سعد راجپوت ، ڈسٹرکٹ بار کے صدر قیصر امام اوردیگر بھی موجود تھے۔ پی سی ون کے مطابق وکلا ءکمپلیکس آٹھ منزلوں پر مشتمل ہو گا تاہم ابتدائی طور پر تین منزلیں تعمیر کی جائیں گی۔ وکلاء کمپلیکس کی دیگر پانچ منزلیں بھی پلان کا حصہ ہیں۔ کمپلیکس کی تعمیر 12 ماہ کے اندر مکمل کی جائے گی۔ |
|