گرین لائن ٹرین کا دوبارہ اجرا 27جنوری سے ہوگا
24-1-2023
لاہور ( جنرل رپورٹر ) پاکستان ریلوے کے اعلامیہ کے مطابق سیلاب کے بعد گرین لائن ٹرین کا دوبارہ اجراء27جنوری سے کیا جا رہا ہے،ٹرین کو سپیریئر سروس کے طور پر چلایا جا رہا ہےاوراس میں ٹاپ آف دی لائن سہولیات دی جائیں گی ۔