راچی (اسٹاف رپورٹر) کے ڈی اے لینڈ سے متعلق ویری فکیشن کا عمل نادرا کے ذریعے کیا جاسکے گا، اس ضمن میں ڈائریکٹر جنرل ادارہ ترقیات کراچی سید محمد علی شاہ کی صدارت میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا،اجلاس میں پروگرام آفیسر نادرا سجاد حسین ،ممبر فنانس کے ڈی اے محمد کاشف خان، سیکریٹری کے ڈی اے خالد ظفر ہاشمی اور دیگر افسران موجود تھے، اس موقع پر نادرا کے افسران نے ڈی جی کے ڈی اے کو لینڈ سے متعلق ٹرانسفر، موٹیشن اور دیگر اسٹیٹمنٹ کو کمپیوٹرائزڈ کرنے سے متعلق بریفنگ دی ،واضح رہے کہ ادارہ ترقیات کراچی میں لینڈ سے متعلق تمام تر معلومات کو کمپیوٹرائزڈ کرنے کا عمل جاری ہے اور اب کے ڈی اے سائلین کی ویری فکیشن نادرا کے ذریعے کی جائیں گی جس کا مقصد ادارے کو نئے اور جدید طریقوں سے ہم آہنگ کرنا اور ادارتی معاملات کو محفوظ بنانے کے ساتھ ساتھ جعل سازی کو روکنا ہے، اجلاس کے دوران ڈی جی کے ڈی اے نے نادرا کی جانب سے تجاویز پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے 4 رکنی کمیٹی تشکیل دی، سید محمد علی شاہ کا کہنا تھا کہ کراچی ڈیولپمنٹ اتھارٹی کو مستحکم کرنے کے لئے لازم ہے کہ عملی اقدامات کئے جائیں۔ |
|