سیوریج،واٹر سپلائی منصوبوں میں سست روی بر
24-1-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) منیجنگ ڈائریکٹر واسا محمد دانش نے کہا ہے کہ سیوریج اور واٹر سپلائی کے ترقیاتی منصوبوں میں سست روی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی ، واسا کے زیر انتظام سیوریج کے ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کر کے ان کی مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے، یہ بات انہوں نے گزشتہ روز سالانہ ترقیاتی پروگرام کے تحت جاری منصوبوں کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے کیا ڈائریکٹر ورکس شہزاد منیر سمیت ڈپٹی ڈائریکٹرز اور نیسپاک کے افسران اجلاس میں شریک تھے