لاہور(خصوصی رپورٹر)سی ای او راوی اربن ڈویلپمنٹ اتھارٹی (روڈا) عمران امین نے ترقیاتی کاموں کی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لیے گزشتہ روز چاہ باغ سائٹ کا دورہ کیا۔ترجمان کے مطابق منصوبے کو اپنے فیز 1 اور 2 میں تقسیم کرتے ہوئے مجموعی طور پر 322 ایکڑ رقبے پر ترقیاتی کام شروع ہو چکا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر انجینئرنگ عبدالوحید نے سی ای او کو فیز 1 کے اب تک مکمل ہونے والے ترقیاتی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی۔ چہارباغ روڈا کا سب سے جدید رہائشی پروجیکٹ ہونے کے ناطے چند منفرد خصوصیات کا حامل ہے جن میں پیڈسٹرین اورینٹیشن (POD) کی بنیاد پر FARs کے مطابق ترقی شامل ہے۔ خاص طور پر 200 فٹ، 100 فٹ اور 40 فٹ چوڑی سڑکوں کی ایمبینکمنٹ بنانے کے ترقیاتی کام جن میں ارتھ ورک اور کمپیکشن کے کام تیز ی سے کئے جا رہے ہیں۔ اس کے علاوہ،نیسپاک کے پروجیکٹ ہیڈ جمشید جنجوعہ نے کام کی موجودہ صورتحال کے بارے میں ایک مختصر اپ ڈیٹ فراہم کی۔ انہوں نے ٹرنک یوٹیلیٹی کوریڈور کی پیشرفت جسکا کام پہلے ہی جاری ہے، ایک اپ ڈیٹ پیش کی۔سی ای او نے ہونے والی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس بات کی تصدیق کی کہ روڈا، نئی اتھارٹی ہونے کے باوجود، ایک جدید شہر کے تصور اور لاہور کی بحالی دونوں کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ |
|