ایل ڈبلیوایم سی کادھول مٹی اڑاتی ٹرالیوں ک
21-1-2023
لاہور(خصوصی رپورٹر) ایل ڈبلیو ایم سی شہر کے داخلی خارجی راستوں اور مین شاہراہوں کی صفائی کیلئے متحرک ہے۔ دھول مٹی اُڑاتی بغیر ڈھانپے شہر میں داخل ہونے والی ٹرالیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے سی ای او علی عنان قمر فیلڈ میں متحرک ہیں۔ علی عنان قمرنے شہر کے مرکزی اور داخلی ،خارجی راستوں کا جائزہ وزٹ کیا۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر کا کہنا ہے کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔شہر کو صاف رکھنے کے لیے اس کے داخلی خارجی راستوں پر بھی صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جا رہے ہیں۔تمام داخلی خارجی راستوں پر خصوصی صفائی ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔متعلقہ اداروں کے ساتھ مل کر بغیر ڈھانپے شہر میں داخل ہونے والی ٹرالیوں کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔بغیر ڈھانپے ریت مٹی کی ٹرالیاں سڑکوں پر مٹی کا باعث بنتی ہیں۔ ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے قرطبہ چوک، چوبرجی، سیکرٹریٹ کے اطراف ،داتا صاحب، آزادی چوک، راوی پل، شاہدرہ موڑ کا بھی دورہ کیا اورصفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔مزید براں علی عنان قمر نے آپریشن ٹیموں کو مین شاہراہوں اور سینٹر ڈیوائیڈر کے اطراف سکریپنگ کروانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی علی عنان قمر نے شہریوں سے بھی گزارش کی ہے کہ شہرِ لاہور کے حسن کو بحال رکھنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔ ریت مٹی کی ٹرالیاں سڑکوں پر لانے والے ان کو لازمی ڈھانپ لیں،تاکہ گرد و غبار پھیلنے سے محفوظ رہے اور قانونی چارہ جوئی سے بھی بچا جا سکے ۔ لاہور سے مزید