ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ٹائم کی پابندی کیلئ
21-1-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی میں ڈیوٹی اوقات کی پابندی کے لئے سخت احکامات جاری کردئے گئے ہیں اور کمپنی ہیڈ آفس اور ورکشاپ میں کام کرنیوالے افسران اور سٹاف ممبران کے لئے اوقات کار مقرر کردئے گئے ہیں۔اس سلسلے میں سی ای او ملتان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی شکیل احمدبھٹی کی ہدایت پر آفس آرڈر جاری کردیا گیا ہے۔حکم نامہ کے مطابق کمپنی ہیڈ آفس میں سوموار سے جمعہ تک ڈیوٹی اوقات صبح9 بجے سے سہ پہر4.30 بجے تک اور ہفتے کے دن صبح 9 بجے سے دن 2 بجے تک ہونگے۔