رہائشی مقام پر کمرشل عمارت برداشت نہیں کری
21-1-2023
ملتان (سٹاف رپورٹر) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب محمد آصف کی ہدایت پر فاٹا بارے جائزہ اجلاس۔ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤ سنگ رانا اخلاق احمدنے صدارت کی۔کمرشل فیس اور تجاوزات بارے ہدایات جاری کر دیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر فاٹا احمد ملک، ڈپٹی ڈائریکٹر محمد اشفاق اور سُپرنینڈنٹ عبدالکریم بھی موجود تھے۔ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤ سنگ نے اس موقع پر کہا کہ غیر قانونی قابضین کو ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔ریکوری کو بہتر کیا جائے ریکوری کمرشل فیس اور تجاوزات کے خلاف آپریشن تیز کیا جائے۔رہائشی مقامات پر کمرشل عمارات برداشت نہیں کی جائے گی۔اُن تمام کے خلاف موثر آپریشن کیا جائے۔اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤ سنگ نے سرکاری جگہ کو فوری واہ گزار کرا کر سرکاری تحویل میں لینے کے احکامات جاری کئے اور ڈائریکٹر فاٹا کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ جمع کرانے کے احکامات جاری کر دئیے۔