اسلام آباد( نیوز رپورٹر) سی ڈی اے بورڈ نے اسلام آ باد کا ڈسپوزل عارضی طور پر راولپنڈی میں ڈمپ کرنے کی منظوری دیدی ۔ یہ منظوری منگل کے روز چیئرمین کیپٹن (ر) محمد عثمان کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں دی گئی ۔یہ ڈمپنگ سائٹ لوسر کے مقام پر راولپنڈی ویسٹ مینجمنٹکمپنی کی ہے جہاں چار ایکڑ اراضی سی ڈی اے کیلئے مختص کی جا ئے گی۔ اسلام آ باد شہر کا کوڑ اکرکٹ دو مقامات پر جمع ہوگا۔یہ ٹرانسفر اسٹیشن کہلائیں گے۔ ایک سٹیشن سیکٹر آئی نائن اور دوسرا ہمک میںہوگا ۔ یہاں سے ڈمپرز یہ کوڑا ڈمپنگ اسٹیشن لے کر جائیںگے۔ بورڈ نے ہدایت کی کہ اسلام آ باد کیلئے اپنی لینڈفل سائٹ تیار کی جا ئے۔ بورڈ نے وفاقی ٹیکس محتسب سیکر ٹیریٹ کی بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے تین ہزار مربع گز کا پلاٹ الاٹ کرنے، گریس ویلی ہاؤسنگ سکیم کو این او سی دینے کی منظوری بھی دی ۔سکیم موضع روات آف جی ٹی روڈ زون فائیو اسلام آ باد میںواقع ہے۔نیسکام کو سیکٹر ایچ الیون فور اسلام آ باد میں پانچ پلاٹس الاٹ کرنے ،این ایچ اے کو لہتراڑ روڈ پر اراضی ایکوائر کرنے کیلئے این او سی دینے ، سپیشل اکنامک زون کیلئے اسلام آ باد میں اراضی ایکوائر کرنے کیلئے این او سی کی منظوری بھی دی گئی۔ |
|