کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس عقیل احمد عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے شریف آباد بلاک ایک میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف چیف سیکریٹری سندھ اور ڈی جی ایس بی سی اے سمیت دیگر حکام کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ہے،درخواست گزار نے اپنے وکیل کے توسط سے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کے موکل نے ایک پورشن فرست فلور پلاٹ نمبر 628-R میں بکنگ کی غرض سے اس تعمیراتی منصوبے سے متعلق جب متعلقہ اداروں سے تصدیق کے لیئے رابطہ کیا تو معلوم ہوا کہ ایس بی سی اے سمیت کسی متعلقہ ادارے سے کوئی منظوری نہیں لی گئی۔ |
|