سیوریج لائن بچھانے کیلئے کھدائی، کیچڑ سے م
16-1-2023
راولپنڈی(جنرل رپورٹر)کنٹونمنٹ بورڈ چکلالہ کے علاقے ٹاہلی موہری گلی نمبر ایک اور کامران کالونی میں سیوریج لائن بچھانے کیلئے اکھاڑے جانے سے کیچڑ سے بھر گئی،بارش کا پانی کھڑا ہونے سے اہل علاقہ مشکلات میں پھنس گئے، رپورٹ کے مطابق سیوریج لائن بچھانے کیلئے کھدائی کی گئی اور پائپ بچھا کر مٹی ڈال دی گئی ، مختلف جگہوں پر مین ہول بنا کر ٹھیکیدار اور مزدور غائب ہو گئے، بدھ کے روز ہونے والی بارش کے باعث مٹی کیچڑ میں بدل گئی جس سے صبح سکول و کالج اور دفتروں کا جانے والے مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پرا ، خواتین بچے اور بزرگ گھروں میں ہی محصور ہو گئے، کیچڑ میں چلنا مشکل ہو گیا، مکینوں نے اپیل کی گلی کو جلد سے جلد پختہ کیا جائے ۔