راولپنڈی(خبر نگار خصوصی ) ڈائریکٹر جنرل راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی محمد سیف انور جپہ نے عوام کو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں سے بچنے کے لیے انتباہ جاری کیا ہے۔ ترجمان آر ڈی اے نے اس حوالے سے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل نے دو غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے مالکان کو نوٹس جاری کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پلاننگ ونگ نے دیگر غیر قانونی ہاؤسنگ سکیموں کے خلاف بھی ایف آئی آر درج کرنے کے لیے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی جمع کرا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے سے قبل آر ڈی اے سے جانچ پڑتال کر لیا کریں۔ نیز آر ڈی اے کی ویب سائٹ www.rda.gop.pkپر بھی چیک کیا جا سکتا ہے۔ |
|