اسلام آ باد کےماسٹر پلان پر نظرثانی کیلئے &#
15-10-2021
اسلام آ باد (نیوز رپورٹر) اسلام آ باد کے ماسٹر پلان پر نظر ثانی کیلئے قائم کئے گئے ماسٹر پلان کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ نظر ثانی کا کام چھ ماہ میں مکمل کیا جا ئے گا۔ اس مقصد کیلئے8 کمیٹیاں تشکیل دیدی گئی ہیں جنہیں یہ اختیار دیاگیا ہے کہ وہ 6ماہ میں ا پنی سفارشات کی تیاری کیلئے کسی اضافی ممبر یا کنسلٹنٹ کی خدمات حاصل کرسکتی ہیں ۔ یہ فیصلہ چیئر مین سی ڈی اے عامر علی احمد کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔خرم فرید ریجنل پلاننگ کمیٹی ٹرانسپورٹ رسائی کمیٹی اور پا پو لیشن کمیٹی کے سر براہ ہونگے۔انوائرمینٹل کمیٹی کی سر براہ حمیرا قاسم ارن ری جنریشن کمیٹی کے سر براہ نیر علی دادا اور سمارٹ سٹیز کمیٹی کے سر براہ عارف چنگیزی ہونگے۔ نایاب گردیزی لیگل کمیٹی کے سر براہ ہونگے۔ وزارت ماحولیات سے ماحول کے ایشوز پر مدد لی جائیگی۔