رقیاتی منصوبوں میں آنیوالے درختوں کی جدی
15-10-2021
اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) سی ڈی اےانتظامیہ اسلام آباد میں گرین ایریاز کی حفاظت کیلئے ترقیاتی منصوبوں میں آنے والے درختوں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے نئی جگہوں پر منتقل کر رہی ہے۔ دریں اثناء راول چوک منصوبے میں آنے والے درختوں کی ری ٹرانسپلانٹنگ اور نئے پودے لگانے کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔ دریں اثناء شعبہ انوائرمنٹ (ماحولیات) سیو دی چلڈرن کے تعاون سے اسلام آباد کو مزید سر سبز اورخوبصورت بنانے کیلئے "مائی فاریسٹ چائلڈ" پروگرام کے تحت ملپور میں مزید شجرکاری کررہا ہے۔