3 ترقیاتی منصوبے محکمہ پلاننگ کو منظوری کیل&#
12-10-2021
لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) ایل ڈی اے نے 3 منصوبے محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کو منظوری کیلئے پیش کر دئیے ،سگیاں روڈ ، بابو صابو ڈبل سڑکوں کی مرمت اور شاہدرہ ٹربو راؤنڈ اباؤٹ کا منصوبہ پنجاب حکومت کو پیش کیاگیا۔محکمہ پی اینڈ ڈی نے تینوں منصوبوں کو وزیر اعلیٰ کی منظوری سے مشروط کر دیا۔ ایل ڈی اے منصوبے منظوری کیلئے گورننگ باڈی اجلاس میں پیش کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے رواں ماہ وزیر اعلٰی پنجاب کی زیر صدارت ایل ڈی اے گورننگ باڈی کا اجلاس متوقع ہے ۔بابو صابو انٹر چینج سے ملحقہ سڑکوں کی تعمیر کیلئے 24 کروڑ 72 لاکھ ،سگیاں روڈ کی مرمت اور بحالی کے لئے 75 کروڑ 35 لاکھ ،شاہدرہ ٹربو راؤنڈ اباؤٹ کیلئے 5ارب 50 کروڑ روپے کا تخمینہ لگایا گیا۔