اسلام آباد میں گا ڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ س&
9-10-2021
اسلام آباد ( ایوب ناصر،خصوصی نامہ نگار) وفاقی داراحکومت میں گا ڑیوں کی پارکنگ کا مسئلہ سنگین صورت اختیار کر گیا جبکہ اسلام آباد ٹریفک پولیس کا موقف ہے کہ پارکنگ پلازے قائم کئے جائیں حالانکہ غیر قانونی پارکنگ کرنیوالوں کیخلاف ایکشن ہونا چاہئے۔اسلام آباد کے تجارتی مراکز میں انتظام نہ ہونے کی وجہ سے شہری سڑکوں پر غیر قانونی پارکنگ اپنا حق سمجھتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس غیر قانونی پارکنگ کیخلاف ایکشن کی بجا ئے خاموش تماشائی بنی رہتی ہے ۔فضل الحق روڈ،جناح ایونیو ،ناظم الدین روڈ ،آبپارہ روڈ ،آئی نائن سروس روڈ ،ایف ٹین کمرشل روڈ اور آئی ٹین کے تجارتی مراکز میں غیر قانونی پارکنگ معمول بن کر رہ گیا ہے ۔