میلوڈی مارکیٹ میں بااثر قبضہ گروپ پھر متحر
9-10-2021
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ٹریڈرز یونین میلوڈی کے صدر اظہر اقبال نے کہا ہے کہ گزشتہ دنوں سی ڈی اے انفورسمنٹ نے چیئرمین کی ہدایت پر غیر قانونی تعمیرات رکوا کر بلڈوزر سے زمین ہموار کرکے واگزار کرائی تھی اور یوں اربوں روپے کی زمین سے قبضہ ختم کروا دیا گیا تھا، اسلام آباد کی مارکیٹوں میں پارکنگ کے مسائل اپنے عروج پر ہیں لیکن میلوڈی مارکیٹ میں بااثر قبضہ گروپ نے پارکنگ ایریا میں نہ صرف دیوار بنا کر ورکشاپس تعمیر کرلی ہیں بلکہ غیر قانونی دکانیں بھی بنالی ہیں اور ایک سروس سٹیشن سی ڈی اے اراضی پر بنا لیا ہے جو کہ ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے ،انہوں نے کہا کہ انفورسمنٹ اور بلڈنگ کنٹرول سیل کے اہلکار بھی قبضہ کروانے میں ملوث ہیں جبکہ ایک وفاقی وزیر کا نام بھی لیا جا رہا ہے ، چیئرمین سی ڈی اے کے آرڈر سے خالی کرائی گئی جگہ کو دوبارہ قبضہ مافیا سے خالی کروایا جائے اور غیر قانونی تعمیر شدہ دکانیں، ورکشاپس اور سروس سٹیشن ختم کروایا جائے اور پارکنگ دوبارہ پبلک کے لئے کھولی جائے ۔