ملتان میں امارات بلڈرز مال کی تعمیر کے لئے م&
9-10-2021
اسلام آباد (دنیا رپورٹ )امارات گروپ آف کمپنیز اور ڈی ایچ اے ملتان کے مابین امارات بلڈرز مال کی تعمیر کیلئے معاہدہ طے پاگیا ،معاہدے پر دستخط ڈائریکٹر امارات گروپ تیمور الحق عباسی اور ایڈمنسٹریٹر و پراجیکٹ ڈائریکٹر ڈی ایچ اے ملتان بریگیڈیئر (ر) شعیب کیانی نے کئے ،اس حوالے سے چیئرمین امارات گروپ شفیق اکبر کا کہنا تھا کہ ڈی ایچ اے ملتان سے شراکت امارات گروپ آف کمپنیز کے مْلک گیر برانڈ پورٹ فولیو میں ایک اور اہم اضافہ ہے ،گروپ ڈائریکٹر فرحان جاوید کا کہنا تھا کہ امارات گروپ اپنے بہترین تعمیراتی پراجیکٹس کی وجہ سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں اپنا ایک منفرد مقام رکھتا ہے ،ملتان میں امارات بلڈرز مال کا قیام کنسٹرکشن کیلئے درکار ساز و سامان کی خریداری کے ساتھ سرمایہ کاری کے بہترین مواقع لئے ہوئے ہے ،تقریب سے تیمور الحق عباسی اور بریگیڈیئر (ر) شعیب کیانی نے بھی خطاب کیا