445 بغیر نقشہ تعمیرات،خزانے کو5 کروڑ کانقصان
9-10-2021
لاہور (عمران اکبر)شہرمیں 445غیر قانونی بغیر نقشہ کمرشل ورہائشی تعمیرات کا انکشاف ہوا ہے ، خزانے میں نقشہ کی مد میں 5کروڑ 20 لاکھ جمع نہ ہوسکے ۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے پلاننگ ونگ کا آڈٹ کرانے کا فیصلہ کر لیا ۔ رپورٹ کے مطابق داتا گنج بخش زون میں 65غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات ،سمن آباد زون میں 65 ، علامہ اقبال زون میں 28 ،نشتر زون میں 69 اور گلبرگ میں 13،شالامار میں 47 ، عزیز بھٹی زون میں 51 ،واہگہ زون میں 50، راوی زون میں 57غیر قانونی کمرشل و رہائشی تعمیرات ہوئیں ۔رپورٹ کے مطابق غیر قانونی عمارتوں کو نوٹس ایشو کئے گئے ۔55عمارتوں کو سیل کیا گیا ۔چیف کارپوریشن آفیسر حافظ شوکت کا کہنا ہے کہ روزانہ غیر قانونی تعمیرات کیخلاف آپریشن کرائے جاتے ہیں ۔ سیکرٹری بلدیات نورالامین مینگل کا کہنا ہے کہ نقشوں کا آڈٹ کرایا جائے ، ذمہ داروں کیخلاف چیف افسران ایکشن لیں۔