عید الاضحی ٰکی آمد ، مسافرٹرینوں پر پردیس
17-7-2021
لاہور ( جنرل رپورٹر ) عید قربان کے قریب آتے ہی لاہور سے اپنے اپنے آبائی شہروں کو جانے والے کا مسافر ٹرینوں پر رش بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے لاہور سے کراچی اور کوئٹہ جانے والی ٹرینوں پر 18اور 19اپریل کی ٹرینوں میں تقریبا 100فیصد بکنگ مکمل ہوگئی ہے جس کی وجہ سے عید پر اپنے عزیز و اقارب کے پاس جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دوسری جانب پاکستان ریلویز کوچز کی کمی کے باعث متعدد ٹرینیں شاٹ کمپوزیشن کے ساتھ چلا رہا ہےاور یہ ہی وجہ ہے کہ ابھی تک ریلوے انتظامیہ کی جانب سے عید اسپیشل ٹرینوں کا بھی اعلان نہیں ہو سکا ہے تاہم ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ عید اسپیشل ٹرینوں کے حوالے سے فیصلہ آج متوقع ہے لاہور سے پشاور ، راولپنڈی ، میانیوالی ، ملتان ، کراچی جانے والی ٹرینوں پر رش بڑھ گیا ہے ۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ مسافر وں کے رش مد نظر رکھتے ہوئے شیڈول ٹرینوں کے ساتھ 40سے 50اضافی کوچز لائی جائیں گی ۔