پانی بحران :سی ڈی اے اور پی سی آرڈبلیو آر می
9-7-2021
اسلام آباد (نامہ نگار) وفاقی وزیر سائنس اینڈٹیکنالوجی شبلی فرازاور وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ اسلام آباد میں ٹینکر مافیاز جنم لیں ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں پانی کی قلت کے مسئلہ کو حل کرنے کے لئے وزارت سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں سی ڈی اے اور پی سی آرڈبلیو آر کے درمیان مفاہمت کی ایک یادداشت پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سی ڈی اے علی نواز اعوان اور چیئرمین سی ڈی اے عامر احمد علی سمیت دیگر نے بھی شرکت کی،انہوں نے کہا کہ منصوبے سے I-10 کے سیکٹر کو پانی دیا جائے گا ،اس سے علاقہ مکینوں کو پانی ضرور ملے گا۔