غیرقانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن جاری
8-7-2021
کراچی (اسٹاف رپورٹر) گلبرگ ٹاؤن میں پلاٹ نمبر R-571، بلاک 15 فیڈرل بی ایریا پر پہلی اور دوسری منزل کی آرسی سی چھتیں منہدم کردی گئیں۔ علاوہ ازیں ڈسٹرکٹ کیماڑی میں پلاٹ نمبر 1/19 آصف کالونی پر تیسری منزل کو مکمل منہدم کردیا گیا، شاہ فیصل کالونی میں تیسری منزل کی چھت کو جزوی طور پر منہدم کر دیا گیا ۔