سگیاں ،برکی ، بابو صابو :سڑکیں بنانے کیلئے پ&
8-7-2021
لاہور (خبرنگار) سگیاں ،برکی اور بابو صابومیں نئے مالی سال میں شامل تینوں سڑکوں کی تعمیر کے منصوبوں کا پی سی ون تیار کرلیا گیا ، محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے مجموعی طور پرایک ارب 40 کروڑ سے زائد تخمینہ لاگت کی منظوری لی جائے گی ،جبکہ نیسپاک کی جانب سے ڈیزائن بھی تیار کیا گیا۔ایل ڈی اے کے ان منصوبوں کی منظوری محکمہ پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ سے لی جائے گی، سگیاں روڈ کی از سر نو تعمیر و بحالی پر 75 کروڑ 42 لاکھ لاگت آئے گی، سگیاں انٹرچینج سے بابو صابو تا شرقپور روڈ سڑک مکمل بحال کی جائے گی۔ ایل ایس سی سے بی آر بی تک برکی روڈ کی بحالی اور دو رویہ منصوبے پر 40 کروڑ کا تخمینہ لگایا گیا ہے ، بابو صابو انٹرچینج کی بحالی اور اطراف کی سڑکوں کی بحالی پر 24 کروڑ 47 لاکھ لاگت آئیگی۔