نیا پاکستان ہائوسنگ کا پہلا منصوبہ ہی تعطل &#
30-6-2021
لاہور (سٹاف رپورٹر سے )نیا پاکستان ہاؤسنگ کا پہلا منصوبہ ہی تعطل کا شکار ہوگیا، اپارٹمنٹس کی تعمیر میں مبینہ تاخیر سے منصوبہ لٹک گیا،میٹنگ منٹس میں کہا گیا ہے کہ سکروٹنی کمیٹی نے اپارٹمنٹس کی تعمیر میں التوا کے شدید تحفظات کا اظہار کیا، اعلان شدہ ڈیڈ لائن پر کام شروع نہ ہونے سے حکومت کے فلیگ شپ پراجیکٹ کو دھچکا لگا۔ سنگ بنیاد رکھنے کے اڑھائی ماہ بعد اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے مکمل طور پر جگہ کا تعین نہ ہوسکا۔ایل ڈی اے کے سی ٹی پی اور سی ایم پی ماسٹر پلان میں اپارٹمنٹس کے ڈیزائن پر مکمل متفق نہ ہوسکے ، اڑھائی ماہ بعد بھی اپارٹمنٹس کی تعمیر کے لیے بنیادیں تعمیر نہ ہوسکیں، ٹھیکیدار کی جانب سے 7 دن مشینری چلانے کے بعد کام بند کر دیا گیا۔ چیف انجینئر ایل ڈی اے مظہر حسین خان کا کہنا ہے کہ میگا پراجیکٹ شروع کرنے کے لیے رکاوٹیں حائل ہوتی ہیں ،جن کو دور کر رہے ہیں۔ چیئرمین ڈویلپمنٹ سکروٹنی کمیٹی عامر ریاض قریشی کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کی اعلان کردہ ڈیڈ لائن پر منصوبہ مکمل کریں گے ۔