ایل ڈی اے:جاری ترقیاتی سکیموں کیلئے 12ارب رکھ
29-6-2021
لاہور (شیخ زین العابدین)ایل ڈی اے نے جاری ترقیاتی سکیموں کو آئندہ مالی سال میں مکمل کرنے کے لیے بجٹ میں کثیر رقم مختص کرنے کا فیصلہ کر لیا،12 ارب 50 لاکھ روپے سے 27 جاری ترقیاتی سکیموں کو مکمل کیا جائے گا،بجٹ کی منظوری ایل ڈی اے گورننگ باڈی اجلاس سے لی جائے گی۔ سٹرکچر پلان روڈز کے مسنگ لنکس کے لئے 2 ارب ،علامہ اقبال ٹاؤن کی سڑکوں کی بحالی کے لئے 20 لاکھ ،جوڑے پل انٹرسیکشن اقبال ٹاؤن کی تعمیر کے لیے ایک کروڑ،فیصل ٹاؤن سڑکوں کی تعمیر و پیچ ورک کے لیے 2کروڑ 50 لاکھ، جوہر ٹاؤن میں بی ،ون اور جی تھری بلاکس کی سڑکوں کی تعمیر کے لیے 3 کروڑ پچاس لاکھ ، موہلنوال سے جوبلی ٹاؤن تک مین سیور لائن بچھانے کے لیے 20 کروڑ ،سمن آباد چوک میں ٹریفک سسٹم بہتر بنانے کے لئے ایک ارب 20 کروڑ، ہربنس پورہ سے بی آر بی کینال تک سڑک کی توسیع کیلئے 2 ارب 30 کروڑ ، کینال روڈ پر واقع انڈر پاسز کی ری ماڈلنگ اور سپیشل مرمت کیلئے76 کروڑ ،شہر کے داخلی اور خارجی راستوں کی خوبصورتی اور گیٹ بنانے کیلئے 2ارب اور اکبر چوک کی ری ماڈلنگ کیلئے ایک ارب 20 کروڑ مختص کرنے کی تجویز دی گئی۔