سی ڈی اے کا جدید واک تھرو میوزیم بنانے کا فیص
28-6-2021
اسلام آباد ( نیوز رپورٹر) کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اسلام آباد میں واک تھرو میوزیم بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس حوالے سے پاکستان فلیگ مونومنٹ سائٹ تیار کی جائے گی۔اسی سے متصل کھلی جگہ پر ایک پارک میں تیار کیا جائے گا اور اسے بیرونی میوزیم میں تبدیل کیا جائے گا جس کی دیواریں اور چھت نہیں ہوں گے۔اس کی تعمیر کے پیچھے ایک واک وے تیار کیاجائے گا۔جس کے ارد گردتحریک پاکستان کے دوران قربانیاں دینے والے بزرگوں جن کی قربانیوں کے نتیجے میں ہمیں یہ وطن عزیز ملا، انکی تصاویر دکھائی جائیں گی۔ جن سےموجودہ اور آنے والی نسلوں کے لیے پیغام ہوگا۔اس سلسلے میں جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائیگا۔ ستونوں پر تھری ڈی تصاویر آویزاں کی جائیں گی۔