کروڑوں کی اراضی کا بوگس انتقال، تحقیقات سر
26-6-2021
راولپنڈی (سید شہریار) کروڑوں مالیت کی 400کنال سے زائد اراضی بوگس انتقال کے ذریعے ٹرانسفر کرنے اور پرت سرکار بھی دفتر قانون گو سے غائب ہونے کی تحقیقات سرد خانے کی نذر، اینٹی کرپشن کی جانب سے سمن جاری ہونے کے باوجود ملزم پٹواری پیش نہیں ہوا، بار بار تاریخیں دے کر فائل کو سرخ فیتے کی نذر کر دیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مغل پڑی کے رہائشی متاثرین بیرم خان وغیرہ کی درخواست پر ڈپٹی ڈائریکٹر انویسٹی گیشن اینٹی کرپشن کواس معاملے کی چھان بین کیلئے مقرر کیا گیا تھا جس میں الزام ہے کہ ملزم فضل انعام نے ایک سو کنال اراضی ہونے کے باوجود بوگس انتقال کے ذریعے 432کنال اراضی موضع مغل کی ٹرانسفر کروا لی۔ معاملے میں پٹواری خورشید، گرداور اعظم اور تحصیلدار طاہر کے ساتھ ملی بھگت کی گئی، پرت سرکار بھی غائب کر دیا گیا۔ اینٹی کرپشن ترجمان امجد نے کہا کہ معاملے کی چھان بین