سی ڈی اے کاسٹر یٹ لائٹس کو جدید ایل ای ڈی لا ئ®
12-6-2021
 اسلام آباد (وقائع نگار)کپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی نے وفاقی دارلحکومت کی تمام سٹریٹ لا ئیٹس کو سو ڈیم لا ئیٹس سے جدید ایل ای ڈی لا ئیٹس پر منتقل کر نے کا فیصلہ کیا ہے، چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایات پر وفاقی دارلحکومت کو روشن تر شہر بنانے اور بجلی کی بچت کیلئے سٹریٹ سوڈیم لا ئیٹس کو جدید ایل ای ڈی لائیٹس پر منتقل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ان ہدایات کی روشنی میں شعبہ ای اینڈ ایم نے فوری طور پر کام شروع کر دیا ہے شہر اقتدار میں 42000 سوڈیم سٹریٹ لائیٹس کو جدید ایل ای ڈی پر منتقل کیا جا ئے گا ،اس اقدام سے نہ صرف توانائی کے استعمال میں بچت ہو گی بلکہ ماہانہ بجلی کی مد میں 40 ملین سے زائد کی بچت بھی ہو گی، مزید برآں پہلے سے موجود سوڈیم لائیٹس کوجدید ایل ای ڈی لائیٹس پر منتقل بھی کیا جا ئے گا۔