راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ کا آڈٹ کب شروع ہو گ&
25-5-2021

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ  کاکل (سوموار کے روز)سےآڈٹ شروع ہوگا۔

نجی ٹی وی کے مطابق آڈٹ ٹیم رنگ روڈ کے پہلے اور دوسرے ڈیزائنز کے اخراجات کا ریکارڈ اکٹھا کرے گی، آڈٹ ٹیم لینڈ ایکوزیشن کلیکٹر(ایل ای سی) کے آفس کا ریکارڈ بھی لے گی ،کمشنر راولپنڈی نے ایل ای سی کا مکمل ریکارڈ سیل کیا ہواہے اور اس پر پولیس کا پہرہ لگا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ پراجیکٹ وزیرمملکت شہزاد اکبر اور وفاقی وزیر محمد میاں سومرو کے درمیان کشمکش کے باعث متنازعہ ہوچکا ہے اور وزیراعظم عمران خان کو بتایا گیا تھا کہ کچھ وزراءنے ذاتی اثرورسوخ کے ذریعے پرانے ڈیزائن میں مزید تین نئے انٹرچینج شامل کروا کر اپنی زمینوں کو قیمتی بنایا۔یہ بھی یاد رہے کہ راولپنڈی رنگ روڈ سیکنڈل میں نام آنے پر وزیراعظم کے قریبی دوست اور معاون خصوصی ذلفی بخاری نے معاملے کی مکمل تحقیقات تک اپنے عہدے سے استعفیٰ دےدیا تھا جبکہ اس سیکنڈل میں وفاقی وزیر غلام سرور خان کا نام بھی سامنا آیا تھا تاہم انہوں نے اس کی تردید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی ثابت کردے کہ انہوں نے اس پراجیکٹ سے کوئی فائدہ اٹھایا ہے تو وہ سیاست  چھوڑ دیں گے