وفاقی حکومت پشاور ائر پورٹ کی توسیع پر3ارب ر&
6-2-2018
خرچ کررہی ہے، سردار مہتاب پشاور (آئی این پی) مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت باچا خان انٹرنیشنل ائر پورٹ پشاور کی توسیع پر تین ارب روپے سے زائد خرچ کررہی ہے۔ اتوار کو مشیر ہوا بازی مہتاب عباسی نے باچا خان انٹر نیشنل ائر پورٹ پشاور کا دوراہ کیا جہاں پر انہوں نے متعلقہ حکام کو مسافروں کو بہتر سہولتوں کی فراہمی کی ہدایت کی۔ منصوبے کی تکمیل سے ائرپورٹ پر بیک وقت پندرہ سو مسافروں کو سہولت فراہم کی جاسکے گی۔