ڈبل روڈ ٹرن کے نزدیک پیدل کراسنگ انڈر پاس ک
6-2-2018
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)حکومت پنجاب کی جانب سے مری روڈ پر ڈبل روڈ ٹرن کے نزدیک شہریوں کی سہولت کیلئے پیدل کراسنگ انڈر پاس کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اس موقع پر راولپنڈی ٹریفک پولیس نے انڈرپاس کی تعمیر کے ابتدائی مرحلے کے دوران روڈ یوزرز کے لئے ٹریفک ایڈوائزری جاری کی ہے تاکہ شہریوں کو ٹریفک رش سے بچایا جا سکے اس حوالے سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا ہے کہ پیدل کراسنگ انڈر پاس کی تعمیر کے ابتدائی مرحلے کے دوران مری روڈ استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد جانے اور واپس راولپنڈی آنے والے روڈ یوزرز کوشش کریں کہ صبح و شام رش اوقات میں اسلام آباد جانے اور آنے کے لئے پشاور روڈ ، ایئر پورٹ روڈ براستہ کورال ایکسپریس وے ،پنڈوڑہ ناکہ کٹاریاں روڈ اور ڈبل روڈ ٹرن سے 9thایونیو روڈ استعمال کریں انہوںنے کہا کہ مری روڈ سمیت شہر میں ٹریفک روانی کو بہتر رکھنے کے لئے انسپکٹرز اور وارڈن افسران خصوصی ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں تاکہ روڈ یوزرز کو دوران ڈرائیونگ اور سفر کے دوران آسانی میسر آئے انہوںنے کہا کہ شہری پیدل کراسنگ انڈرپاس کی تعمیر کے دوران ٹریفک پولیس کی طرف سے جاری کی گئی ہدایات پر عمل کریں ٹریفک قوانین ، پارکنگ قوانین کی پابندی کریں غلط پارکنگ اور ڈبل پارکنگ سے گریز کریں ٹریفک پولیس سے تعاون کریں تاکہ کسی بھی جگہ ٹریفک پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہا کہ شہری کسی بھی مدد، رہنمائی اور معاونت کے لئے ٹریفک پولیس راولپنڈی کی ہیلپ لائن 051.9272616پر رابطہ کریں ۔